Education

ازدواجی سفر

ایک نوجوان کی شادی ہوتی ہے وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے کہ وہ اس کے اس نئے ازدواجی سفر کے لیے برکت کی دعا کرے جب وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے اس کا والد اُس سے ایک کاغذ اور قلم مانگتا ہے لڑکا کہتا ہے : کیوں ابا جان ؟

اس وقت تو میرے پاس قلم اور کاغذ نہیں.باپ کہتا ہے : تو جاؤ ایک کاغذ ،قلم اور ربڑ خرید کر لاؤ لڑکا شدید حیرانگی کے ساتھ جاتا ہے اور مطلوبہ چیزیں لیکر آجاتا ہے

اور اپنے باپ کے پاس بیٹھ جاتا ہے باپ : لکھو، کیا لکھوں؟ جو جی چاہے لکھو، نوجوان ایک جملہ لکھتا ہے، باپ کہتا ہے : اسے مٹا د و نوجوان مٹا دیتا ہے باپ : لکھو بیٹا : خدارا آپ کیا چاہتے ہیں ؟ باپ کہتا ہے : لکھو نوجوان پھر لکھتا ہے باپ کہتا ہے :

مٹا دو، لڑکا مٹا دیتا ہے باپ پھر کہتا ہے : لکھو نوجوان کہتا ہے : اللہ کے لیے مجھے بتائیں یہ سب کچھ کیا ہے؟ باپ کہتا ہے : لکھو، نوجوان لکھتا ہے ، باپ کہتا ہے مٹا دو .

لڑکا مٹا دیتا ہے پھر باپ اُ س کی طرف دیکھتا ہے

اور اُسے تھپکی دیتے ہوئے کہتا ہے : بیٹا شادی کے بعد اریزر کی ضرورت ہوتی ہے اگر ازدواجی زندگی میں تمہارے پاس ربڑ نہیں ہو گا جس سے تم اپنی بیوی کی غلطیاں اور کوتاہیاں مٹا اور معاف کر سکو اور اسی طرح اگر

تمہاری بیوی کے پاس ایریزر نہ ہوا جس سے وہ تمہاری غلطیاں اور ناپسندیدہ باتیں مٹا سکے اگر یہ سب کچھ نہ ہوا تو تم اپنی ازدواجی زندگی کا صفحہ چند دنوں میں کالا کر لو گے.

..

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top