Education

امتحان میں کامیابی کیلئے ایسا وظیفہ جو طلباء کو انتہائی شاندار کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے ، یہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ دیں گے

امتحان میں کامیابی کیلئے ایسا وظیفہ جو طلباء کو انتہائی شاندار کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے ، یہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ دیں گے کامیابی کیا ہے اور امتحان میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے،

یہ وہ سوال ہے جس کے حل کے لیے ہماری نوجوان نسل ہر وہ راستہ، شارٹ کٹ، دعا اور وظیفہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، جس میں بغیر محنت کے کامیابی حاصل ہو جائے.کامیابی کیا ہے اور کیسے حاصل ہوتی ہے، اس حوالے سے آپ ایزی استاد کی کامیابی سے متعلقہ تحریریں پڑھ سکتے ہیں، تاہم آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ امتحان میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے، اور اس کے لیے کون سا وظیفہ، دعا یا طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے.

یاد رکھیے، دعا اور وظیفے کی اپنی جگہ ہے لیکن کوئی بھی کامیابی محنت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی کیونکہ کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہوتا ہے. اس لیے دعا کے ساتھ ساتھ محنت اور پڑھائی بھی بہت ضروری ہے. امتحان میں کامیابی زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی بہترین دعا اور وظیفہ درود ابراھیمی ہے. درود شریف پڑھنے کی جہاں بے شمار برکتیں اور فضیلتیں ہیں، وہیں درود ابراھیمی پڑھنے سے زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی حاصل ہوتی ہے. درود ابراهیمی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ترجمہ: اے ہمارے اللہ! محمدﷺ اور آلِ محمد پر رحمت بھیج. جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت بھیجی تھی. بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے. اے ہمارے اللہ ! محمد ﷺ اور آل محمد پر برکتیں بھیج. جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکتیں بھیجی تھیں. بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے.

امتحان میں کامیابی کے حوالہ سے اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس تحریر کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں. آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا.اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں. تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے.

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top