Education

امت کے لئے حضور ﷺ کی دس وصیتیں

حضرت معاز بن جبل (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ہم سے دس باتوں کا عہد لیا

(جن کا مفہوم یہ ہے)

※ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں تھڑا نا اگرچہ تمھیں جَلا دیا جائے اور تجھے قتل کر دیا جائے

※اپنے والدین کی کبھی نا فرمانی مت کرنا اگرچہ تمھیں تمہارے والدین گھر سے نکال دیں کیونکہ ماں باپ کی نافرمانی کرنے والا دنیا میں بھی ذلیل ہوتا ہے اور آخرت میں بھی ۔

امام غزالی نے لکھا ہے کہ ایک جرم ایسا ہے جس کی سزا آخرت میں تو ہے ہی ہے مگر دنیا میں بھی ضرور ملتی ہے “وہ والدین کی بے ادبی ہے”-اور ایک نیکی اسی ہے جس کااجر آخرت میں تو ہے ہی ہے دنیا میں بھی اُس کا صلہ ملتا ہے اور “والدین کا ادب ہے”اس شخص پہ نشان لگا لیں جو والدین کا بے ادب ہے آپ اس کو ذلیل و رسوا ہوتا ضرور دیکھیں گے اور اس شخص پہ بھی نشان لگا لیں جو ماں باپ کا ادب کرتا ہے ، فرمانبردار ہے ۔وہ ہمیشہ کامیاب ہی دیکھیں گے۔

※ حضورﷺ نے فرمایا کہ فرض نماز کبھی نہ ترَک کرنا جس نے جان بوجھ کر فرض نماز تَرک کی اللہ اس سے اپنا زِمہ اٹھا لیتا ہے۔اللہ کا ایک زِمہ ہوتا ہے جو بندوں کا اس نے لیا ہوتا ہے اپنے محض کرم سے تو جو شخص جان بوجھ کر نماز چھوڑے گا اللہ اُس سے وہ زِمہ اٹھا لے گا ۔
جس شخص سے اللہُ اپنا زِمہ اٹھا لے وہ زلیل اور رسوا ہی ہو گا تو ذلت ہی ذلت اس کا مقصود ہو گی

※حضور ﷺ نے فرمایا کبھی شراب نہیں پینی کیونکہ ساری بُرے کاموں کی جڑ شراب ہے

※حضور ﷺ نے فرمایا گناہ سے بچنا کیونکہ جو بندہ گناہ کرتا ہےتو اللہ اُس سے ناراض ہو جاتا ہے

※حضور ﷺ نے فرمایا کہ جب جنگ میں کھڑے ہو تو پیت دیکھا کر بھاگنا کبھی نہیں اگرچہ لوگ کٹ کٹ کر گر رہے ہوں

حضورﷺ نے فرمایا کہ اللہ سے عافیت مانگو ۔بیماری نہ مانگو ،پریشانی نہ مانگو ، دُکھ نہ مانگو ،مشکل نہ مانگو ،لڑائی نہ مانگو

※حضورﷺ نے فرمایا کہ کسی جگہ کوئی بیماری آجائے اور لوگ موت کا شکار ہو جائیں تو ثابت قدم رہنا ہے وہاں سے چھوڑ کر بھاگنا نہیں ہے

※ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اپنے اہل و عیال اپنی حیثیت کے مطابق کُھل کر خرچ کرو ۔ بُخل نہ کرو۔ اب کی ضروریات کو پورا کرو ۔

※حضورﷺ نے فرمایا کہ گھر میں کوڑا لٹکا کر رکھو ان کو ادب سیکھانے کے لیے اُن کو دین سیکھانے کے لئے ۔
یعنی مطلب کے اولاد کو پتہ ہو کہ اگر ہم نے نہ فرمانی کی، اللہ کے حکموں کو توڑا ،ہم نہ نماز نہ پڑھی تو یہ دَندا ہمارے اُوپر برسے گا بھی

※حضورﷺ نے فرمایا کہ دل میں اللہ کا خوف ہونا چاہیے

❗دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کریں❗

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top