Education

بھائی اور بہن کے پیار کی کہانی اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

پگلی بہن بھائی نہیں بدلتے ، بس وقت بدل جاتا ہےبہن بھائی کا رشتہ بھی عجیب سا ہے ، یہ کبھی محبت کا ہے تو کبھی لڑائی کا کبھی دوستی کا ہے تو کبھی دشمنی کا ۔میرا بھائی مجھ سے چار سال بڑا ہے بچپن میں وہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا ۔ میں یہ بات اس کے منہ پر برملا کہہ دیا کرتی تھی کہ بھائی تم مجھے بالکل نہیں پسند ، یہ سن کر وہ زور سے ہنستا اور چلا جاتا ۔اس ناپسندیدگی کی بہت ساری وجوہات تھیں ۔ بھائی مجھے کبھی سکون سے بیٹھنے نہ دیتا ، ہر وقت تنگ کرنا اس کا شیوا تھا ، کبھی میری پونی ٹیل پکڑ کر کھینچ دینا ، میرے گال نوچ کر چلے جانا ، میری گڑیا کے ہاتھ پاوں توڑ دینا ، میں تین پیہوں کی سائیکل آرام آرام سے چلاتی تو وہ اچانک پیچھے سے آتا اور ذور سے دھکا دیتا میری سائیکل تیز چلنے لگتی اور بے قابو ہوجاتی کبھی دیوار سے ٹکڑا جاتی یا کبھی میں گر جاتی ، چھت پر جاتی تو نیچے سے سیڑھی ہٹا دیتا اور بھاگ جاتا میں جھجے پر بیٹھی روتی رہتی ۔

ایک دن تنگ آکر میں نے بھائی کی شکایت ابو سے لگائی ۔ اس دن بھائی کو ابو سے بہت مار پڑی ابو بھایئ کو مارتے جاتے اور میں پیچھے آنسو بہاتی جاتیجب ابو بھائی کو چھوڑ کو چلے گئے تو میں سوجی آنکھوں کے ساتھ بھائی کے پاس آئی اور کہا بھائی سوری آئندہ میں تمھاری شکایت نہیں لگاوں گی ۔ بھائی ہنستے ہوئے بولا تم بے شک میری شکایت نا لگاو لیکن میں تم کو تنگ کرنے سے باز نہیں آوں گا ۔ میں بھائی ڈھیٹنس پر حیران رہ گئی ۔ دن یونہی گزرتے گئے ۔ ایک دن میں نے امی سے کہا کہ یہ بھائی مجھے بالکل نہیں پسند مجھے اتنا تنگ کرتا ہے ۔
اس دن امی نے ایک انکشاف کیا مجھ پر تو میں حیران رہ گئی ۔امی بولی تم کو وہی بھائی نہیں پسند جو تم کو سب سے ذیادہ چاہتا ہے ۔ میں حیرت سے بولی امی بھائی کو تو میں بالکل نہیں پسند اسی لیے تو مجھے تنگ کرتا ہے ، امی مسکرائیں اور بولی نہیں ایسا نہیں ہے ۔ بھائیوں کے محبت کرنے کا انداز ایسا ہی ہوتا ہے وہ بہنوں کو تنگ کرکے اپنی محبت جتاتے ہیں ۔۔

اس انکشاف کے بعد میں نے بھائی سےچڑنا چھوڑ دیا اور اہستہ آہستہ میری بھائی سے دوستی ہوگئی ۔بھائی کالج میں اگیا اور میں ساتویں کلاس میں ۔ ہمارے گھر میں فلمیں دیکھنے پر پابندی تھی ۔ بھائ اپنے دوست کے گھر فلم دہکھنے جاتا اور مجھے کہتا کہ کسی کو نہیں بتانا کہ میں فلم دیکھتا ہوں میں تم کو واپس اکر فلم کی پوری کہانی سناوں گامیں کسی کو نا بتاتی اور بھائی آکر مجھے فلم کی کہانی سناتا ۔ بھائی کی فلم کی کہانی اتنی صاف ستری ہوتی کہ میں سوچتی کہ فلمیں دیکھنے کو لوگ برا کیوں کہتے ہیں ۔بھائی ٹیوشن پڑھانے لگا تو بھائی کے پاس پیسے بھی ہوتے تھے تو میں بھائی سے کبھی ائس کریم کی فرمائش کرتی تو کبھی چاٹ کی، بھائی میری چھوٹی چھوٹی فرمائشیں خوشی خوشی پوری کرتا ۔

بھائی یونیوڑسٹی میں آیا تو فلموں کی کہانیوں کی جگہ کلاس کی لڑکیوں نے لیے لی ۔ کسی دن کسی لڑکی سے بھائی کی سلام دعا ہی ہوتی بھائی اس کو ایسے بیان کرتا کہ جیسے ایک گھنٹہ باتیں کرکے ایا ہے ۔ میں بھائی کی باتیں اسے ذوق و شوق سے سنتی جیسے وہ سناتا تھا ۔
شادی کی تقاریب میں امی نے مجھے لپ اسٹک لگانے کی اجازت دے رکھی تھی ۔ میں تیار ہوکر آتی تو بھائی امی سے ذور سے کہتا کہ امی اس سے کہیں لپ اسٹک ہلکی کرے ۔ میں غصہ میں اپنی لپ اسٹک مٹا دیتی اور ویسے ہی ذور سے کہتی کہ امی بھائی مجھ سے جلتا ہے اسی لیے نہیں چاہتا کہ میں اچھی لگوں ۔ اور بھائی سے ناراض ہوکرجانے لگتی تو بھائی میرے گال پر ہلکہ سا مکہ مار کر کہتا کہ اپنا منہ ٹھیک کرو اتنی ڈراونی لگ رہی ہو وہاں سب ڈر جائیں گے ۔میری شادی ہونے لگی تو بھائی نے مجھے بہت تنگ کیا ، کہتا میرا دل کررہا ہے کہ تمھارے ہونے والے ان کو کہوں کہ بھائی کیوں اپنے پاوں پر کلہاڑا مارتے ہو ۔ کبھی کہتا ۔ تمارے ان کی تو جنت پکی زندگی بھر تم کو جو برداشت کرنا ہے

میری شادی کے دو سال بعد بھائی کی شادی ہوگئی ۔ بھائی کی شادی والے دن میں نے بھائی کو بہت تنگ کیا اس دن خاموشی سے سب برداشت کرگیا ۔ اور صرف مسکراتا رہا ۔بھائی شادی کے بعد مڈل ایسٹ چلا گیا اور میں یورپ ۔ بھائی پاکستان الگ مہینے میں آتا اور ہم الگ مہینے میں اس طرح تین سال میری بھائی سے ملاقعات نا ہوسکی ، فون پر بھی سلام دعا سے ذیادہ نا ہوپاتی ، بھابی سے میں کافی باتیں کرتی لیکن بھائی سے بات ہی نا ہوتی ۔ میں سوچتی شادی کے بعد بھائیوں کو بہنیں یاد نہیں اتی شاید، اسی لیے خاموش ہوجاتی ۔تین سال بعد ایک دن بھائی کا فون ایا کہ تم اس سال پاکستان کب آو گی میں تم سے ملنے آوں کا بہت عرصہ ہوا تم کو دیکھے ہوئے ، اس دن مین بہت روئی کہ میں سوچتی تھی کہ بھائیوں کو شادی کے بعد بہنیں یاد نہیں آتی ۔میں پاکستان گئی تو بھائی مجھ سے ملنے ایا ، بھائی بہت بدلا بدلا سا لگا ۔ نا اس کی آنکھون میں شرارتی چمک تھی نا چہرے پر ویسی مسکراہٹ نا وہ بات بات پر ہنستا تھا ۔ اس کی شوخی جیسے غائب ہی ہوگئی تھی ۔ وہ بہت سنجیدہ ، بارعب مرد بن چکا تھا ۔ اور کچھ پریشان سا بھی لگامیری اس سے ذیادہ بات نا ہوسکی ، میں اس سے اس کی پریشانی کی وجہ بھی نا پوچھ سکی میں نے سوچا کہ میں اس کی بہن کے ساتھ دوست تھی تو مجھ سے اپنے قصے شئیر کرتا تھا لیکن اب اس کو بیوی کی صورت میں دوست مل گئی ہے اب وہ مجھ سے اپنی باتیں کیوں شئیر کرے گا

یونہی دن گزرتے گئے ۔ہم بھی مڈل ایسٹ میں سیٹل ہوگئے ۔ ایک دن میرے شوہر ملک سے باہر جارہے تھے بولے تم گھر میں اکیلے رہنے کے بجائے بھائی کے گھر چلی جاو ۔آج میں تقریباً دس سال بعد بھائی کے ساتھ رہنے اور وقت گزارنے جارہی تھی ۔ میرے ذہن میں تمام واقعات ایک فلم کی طرح اتے جارہے تھے ، میں بھائی کے گھر گئی کھانا کھانے کے بعد بچوں کو سلا کر میں لاونچ میں‌ آکر بیٹھی جہاں بھائی ، بھابی بیٹھے ہوئے تھے ۔میں نے بھائی کے سامنے والے صوفے پر بیٹھتے ہوئے کہا بھائی تم نے کوئی فلم دیکھی ۔ بھائی کے چہرے پر ایک مسکراہٹ اگئی بھائی کو بھی وہ تمام واقعات ایک فلم کی طرح یاد آگئے ہونگے ۔وہ صوفے پر گود بنا کر بیٹھ گیا۔

اور مجھے ایک فلم کی کہانی سنا نے لگا ۔ اس کی آنکھوں میں ویسی ہی چمک لوٹ ائی ۔ میں نے بھائی کو نہیں بتایا کہ میں یہ فلم دیکھ چکی ہوں اور نا ہی بھائی نے مجھ سے پوچھا ، میں بھائی کی کہانی سن کر مسکرادی اب بھی بھائی کی کہانی فلم کے مقابلے میں بہت صاف ستری تھی ۔ پہر فلم کی کہانی سنانے کے بعد مختلف قصے سنانے لگا یونیوڑسٹی کی لڑکیوں کے قصے، بالکل ویسے ہی ہنس ہنس کر مختلف باتین کی ، میں بھائی کو دیکھتی رہی اور اس کو سنتی رہیآخر میں بولی بھائی تم تو بالکل پہلے جیسے ہی ہو ، میں سمجھی تھی کہ تم بدل گئے ، بھائی نے کہا کہ تم نے یہ کیسے سوچا کہ میں بدل گیا ۔

میں بولی تم نے مجھے تنگ کرنا چھوڑ دیا ، مجھ سے باتیں کرنا چھوڑ دیا مجھے قصے کہانیان سنا ناچھوڑ دیا ۔بھائی بولا ، تم نے بھی تو مجھ سے لڑنا چھوڑدیا ، بات بے بات غصہ کرنا چھوڑ دیا ، مجھ سے ناراض ہونا چھوڑ دیا اور مجھ سے فرمائشیں کرنا چھوڑ دیا ۔ کیا تم نہیں بدل گئی ۔یہ سن کر میں خاموش ہوگئی ۔ تو وہ مسکرایا ، میرے پاس آکر میرے گال پر ہلکی سی چپت لگائی اور بولاپگلی بہن بھائی نہیں بدلتے ، بس وقت بدل جاتا ہے.

اگر آپکو ہماری پوسٹ اچھی لگی ہو تو دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں شکریہ

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top