Education

دنیا کا ایسا درخت جو 106ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس کی جڑیں کتنے ہزار سال پرانی ہیں؟ حیران کن رپورٹ

آپ نے مختلف تصاویر میں دنیا کے انوکھے اور منفرد ترین درختوں کو ضرور دیکھا ہوگا

جو اپنی ہیئت و ساخت کی بنا پر دیگر درختوں سے بالکل الگ معلوم ہوتے ہیں.ایسا ہی ایک درخت پانڈو نام کا بھی ہے جسے دنیا کا منفرد ترین درخت ہونے کا اعزاز حاصل ہے.

لیکن یہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی کہ یہ کسی درخت کا کوئی جنگل نہیں، بلکہ تصویر میں موجود تمام ’درخت‘ دراصل ایک ہی درخت ہے جو وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ہے.امریکی ریاست اوٹاہ کے ایک جنگل میں پایا جانے والا یہ درختبذات خود ایک جنگل معلوم ہوتا ہے جو 106 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے.قلمی کالونی کے نام سے پکارا جانے والا یہ درخت نر ہے اور اس کا ہر حصہ علیحدہ جینیاتی شناخت رکھتا ہے.اس درخت کا ہر حصہ زیر زمین جڑوں کے ذریعے آپس میں منسلک ہے اور جڑوں کا یہ نظام 80 ہزار سال پرانا ہے جبکہ پورے درخت کا وزن 60 لاکھ کلو گرام ہے.ان منفرد اور اچھوتی خصوصیات کے باعث اسے زمین کے سب سے بڑے، وزنی اور طویل العمر ترین زندہ جاندار ہونے کا درجہ حاصل ہے.اس درخت کی انفرادیت اور خوبصورتی دیکھتے ہوئے اسے فطرت کا معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا.

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top