Education

عبادت میں ریاکاری معلوماتی تحریر ۔۔۔۔ ضرور پڑھئیے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

ايک شخص كو رياكارى كى عادت تھى۔ وہ اپنى تمام عبادتيں لوگوں كو دكھانے كے لئے كيا كرتاتھا۔ ايک دفعہ اس نے سوچا كہ اس نے پورى زندگى تو رياكارى ميں گزار دى اب تويہ چاہئے كہ خالص خدا كے لئے عبادت انجام دے۔ اسى غرض سے دوسرے محلے كى ايک ويران مسجد كو عبادت كے لئے انتخاب كيا۔ وہ مسجد پہنچا تو عبادت ميں مشغول ہوگيا كافى دير تک كسى كے آنے جانے كى كوئى آواز يا آثار دكھائى نہ دیئے اس لئے وہخلوص سے عبادت كرنے لگ گيا۔ كافى دير بعد ايک آہٹ كى آواز آئى اس كو

لگا كہ كوئى آدمى ہے. اتنے ميں اسكا جذبہ رياکاری پھر جاگ اٹھا اور اس نے سوچا اب اس محلے والو ں كو بھى اس كى عبادتوں كا پتہ چل جاۓ گا۔ چنانچہ وہ سارى رات عبادت کرتا رہا۔ جيسے ہى صبح ہوئى اور روشنى پھيلى تو اس نے ديكھا كہ ايک كونے ميں كتا سويا ہوا ہے۔ يہ ديكھ كر وہ بہت دكھى ہوا كہ وہ سارى رات کس كى خاطر عبادت كرتا رہا۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top