Education

لو بلڈ شوگر کو تین گھنٹوں میں نارمل کرنے کے لئے زبردست نسخہ۔۔۔

بلڈ شوگر کو بلڈ گلوکوز (BLOOD GLUCOSE ) بھی کہتے ہیں ۔ ایک تندرست جسم گلوکوز نہ صرف کاربوہائیڈریٹس (CARBOHYDRATES ) سے حاصل کرتا ہے بلکہ پروٹین (PROTEIN ) اورچکنائی (FATS) وغیرہ سے بھی گلوکوز حاصل ہوتا ہے

اور جسم کا تمام نظام گلوکوز کی کمی اور زیادتی سے بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس لئے گلوکوز کا ہمارے جسم میں متوازن اور نارمل ہونا ازحد ضرور ی ہے۔ گلوکوز انتڑیوں سے براہ راست ، خون (Blood Stream ) میں داخل ہوتا ہے اور اگر یہ مقدار زیادہ ہو جائے تو بلڈ شوگر بڑھ جاتا ہے۔

بلڈ شوگر ایک ایسی حالت ہے جس میں خون میں گلوکوز کی زیادتی یا کمی ہو جاتی ہے۔ نارمل لیول 20 – 70 تک ہوتا ہے۔ بلڈ شوگر کا کم یا زیادہ ہونے سے بہت سارے امراض مزید جنم لیتے ہیں ۔ مثلاً آنکھوں کی خرابی ، گردوں کی خرابی اور جلد وغیرہ متاثر ہوتی ہے۔بلڈ شوگر کی دو اقسام ہیں ہائی اور لو بلڈ شوگراور شوگرکی یہ دونوں حالتیں بہت زیادہ خطرناک ہیں ۔ آج کا یہ آرٹیکل لو بلڈ شوگر کے بارے میں ہے۔ اس مرض میں بلڈ شوگر میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔یہ صورت حال عام طور پر انسولین تھراپی کے دوران پیش آتی ہے یا سلفونامائیڈکے مضر اثرات کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

یہ صورت حال بڑی سنگین ہوتی ہے اور اس میں مریض کو ایک دم بے چینی ہونااور پسینہ آنا شروع ہو جاتا ہے۔ شدید سر درد کی وجہ سے چکر بھی آنے لگتے ہیں اور بلڈ شوگر کا لیول مزید کم ہونے سے مریض کو ماٹوز (Matose) ہو جاتا ہے۔ جس سے فالج ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح یہ مرض آہستہ آہستہ علاج نہ ہونے کی صورت میں انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔لو بلڈ شوگر کی چند وجوہات یہ ہیں۔

* گلوکوز کا جسم میں کم بننا

* گلوکوز کا خون میں بہت سست رفتا ر سے شامل ہونا

* جسم میں انسولین لیول کا بہت زیادہ ہو جانا

* بہت زیادہ مقدار میں الکوحل کا استعمال

آ ج میں آپ کے لئے ایک ایسا نسخہ لے کر آیاہوں،جس سے اس خطرناک مرض کو گھنٹوں میں ختم کیا جا سکتا ہے اور اس کے استعما ل کے فورا بعد صرف تین گھنٹوں کے اندر اندر آپ کی شوگر نارمل ہو جائے گی، نسخہ یہ ہے۔

لو بلڈ شوگر کے لئے زبردست نسخہ
کاجو : 2 عدد
شہد (خالص) : ایک کھانے کاچمچ
منرل واٹر : ایک گلاس

ترکیب اور طریقہ استعمال
دوعددکاجو کو باریک کاٹ لیں اور ان کو گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں اور پاؤڈر بنا لیں ، کاجو کے پاؤڈرکو ایک گلاس منرل واٹر میں ڈالیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے پئیں۔اس کا استعما ل ایک ہفتہ تک لگاتار کریں اور پھر شوگر ٹیسٹ کروائیں ،انشاء اللہ شوگررپورٹ نارمل آئے گی۔ اس کے بعد ہفتے میں تین دن رات کو سونے سے پہلے لازمی استعما ل کریں ۔ آپ کو کبھی بھی شوگر کا مر ض تنگ نہیں کرے گا۔

کاجو کے اندر باقی تمام خشک میوہ جات کی نسبت سب سے کم فیٹس ہوتے ہیں ، اس کے اند ر موجود اولئیک ایسڈ دل کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ اس میں انسیچوریٹڈ فیٹس یا فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو لو بلڈ شوگرکو نارمل کرنے میں مدد کرتے ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق کاجو کھانے سے لو بلڈ پریشر کا مریض صرف تین گھنٹے میں اس مرض سے نجات حاصل کر لیتا ہے اور اس کی شوگر نارمل ہو جاتی ہے۔کاجو کے اندر وٹامن A ،C ،D , B6 ،کیلشیم ، میگنیشیم اور آئرن موجود ہوتے ہیں ۔

اس کے علاوہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو شوگر کے لئے بہت افادیت رکھتے ہیں اور اسے نارمل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اسی طرح شہد کے اندر بھی کاربوہائیڈریٹس کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جولو بلڈ شوگرکو نارمل کرنے میں کافی کارگر ہے، لیکن اس کازیادہ استعمال شوگر لیول کو بڑھا بھی سکتا ہے اس لئے کاجو اور شہدکو اپنے شوگر لیول کو دیکھتے ہوئے مناسب مقدار میں استعمال کریں ۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top