Education

مہاری لاعلمی اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

حجاج بن یوسف کہیں جارہا تھا‘ ماہ رمضان کا مہینہ تھا لیکن حجاج بغیر روزے کے تھا‘ دوپہر کا وقت ہوا تو اس کےلئے کھاناآگیا ‘ اس نے اپنے ملازم کو کہا کہ اگر کوئی مسافر یہاں موجود ہے تو اسے بلا لاﺅ۔

اس کا ملازم باہر بھاگتا ہوا گیا اور ایک بدو کو پکڑ کر لے آیا‘حجاج نے اسے کھانے کی دعوت دی تو وہ کہنے لگا کہ میں آج اللہ کی دعوت سے لطف اندوز ہورہا ہوں یعنی اس نے مجھے روزہ رکھنے کی دعوت دی اور میں نے قبول کرلی۔حجاج اسے کہنے لگا کہ آج کا دن تو سخت گرم ہے‘ اتنی گرمی میں تم سے برداشت نہیںہوگی لہٰذا بہتر ہے کہ افطار کر لو‘بدوکہنے لگا”اتنا گرم نہیں جتنا یوم محشر ہوگا“

حجاج نے اس پر اسے کہا کہ کوئی بات نہیں‘ بہت گنجائش ہے تم آج افطار کرکے عید کے بعد گنتی پوری کرسکتے ہو‘ اس میں کیا حرج ہے‘بدو نے جواب دیا ”کیا آپ ضمانت دے سکتے ہیں کہ میں عید کے بعد تک زندہ رہوں گا“حجاج نے بدو کا جب یہ جواب سنا تو بولا‘اللہ تمہیں سلامت رکھے تمہاری لاعلمی میرے علم سے ہزار درجے بہتر ہے۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top