Education

میری بربادی کی داستان ۔۔۔ تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی ضرور پڑھیں اور دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

میری بربادی کی داستان ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی

ذلیل ۔۔۔۔ فاحشہ ۔۔۔بے غیرت !!!!
شاہ زیب کا زناٹے دار تھپڑ اپنے انگلیوں کے نشان میرے گال پر چھوڑ کر جا چکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ میں گال پر ہاتھ رکھے پھٹی آنکھوں سے شاہ زیب کو دیکھ رہی تھی زندگی میں شاہ زیب نے ہاتھ اٹھانا تو دور کی بات،کبھی سخت لہجے میں بات بھی نہیں کی تھی ۔
۔ش۔شش۔۔شاہ ۔۔۔زی۔۔۔زیب!!!!!
تیرا موبائل کہاں ہے فاحشہ اور شاہ زیب کی زبان پر گالیاں ہی گالیاں تھیں ۔
موبائل یہ رہا شاہ زیب ! مجھے پہلے بتاؤ تو ہوا کیا ہے ؟
شاہ زیب نے طنزیہ مسکراہٹ سے مجھے دیکھا ابھی بتاتا ہوں تجھے بے حیا،بے غیرت ،ذلیل ۔۔۔۔شاہ زیب نے میرے ہاتھ سے موبائل لیتے ہوئے کہا۔

اچھا بھئی تو ،تو بہت ہوشیار نکلی ساری وڈیو ڈیلیٹ کر دی ۔شاباش !
کیا کمی ہے مجھ میں جو دوسروں کو پورن وڈیو ز بھیج رہی ہے ۔۔۔۔۔شاہ زیب کی مغلظات پھر شروع تھیں ۔
تجھ جیسی غلیظ ،بد کردارعورت کو ایک لمحے کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا میں تجھے طلاق دیتا ہوں شاہ زیب نے تین بار مجھے طلاق دے دی اور گھر سے باہر نکل گیا۔

ابھی میں اسی شش و پنج میں مبتلا تھی کہ میری بہن کا فون آگیا اس نے مجھ سے پو چھا: فوزی ! یہ تم کس طرح کی وڈیو فارورڈ کررہی ہو ؟
گھر کے اندر کا ما حول جتنا ہولناک تھا میری بہن عارفہ کے فون نے اسے اور ہیبت ناک بنا دیا تھا ۔۔۔۔۔
عارفہ ! میں نے کوئی وڈیو فارورڈ نہیں کی میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں ۔۔۔مجھے اپنی مری ہوئی ماں کی قسم ۔تم مجھ سے جیسی چاہو قسم لے لو میں نے کوئی گندی وڈیو فارورڈ نہیں کی ہے ۔۔۔۔۔میں سسک سسک کر رو پڑی ۔۔۔
ایک ایسے گناہ کی سزا جو فوزی نے کیا بھی نہیں ۔۔۔۔طلاق کا دکھ اپنی جگہ ساری دنیا میں ہونے والی جگ ہنسائی، کردار پر لگنے والے داغ کا سوچ سوچ کرہی ہول آرہا تھا کیا میں خود کشی کر لوں اب؟؟؟؟؟؟؟
فوزی نے ایک نظر اپنے بچوں کو دیکھا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔

فوزی کا گھر اجڑ چکا تھا ۔۔۔
ہو ا کیا فوزی کے ساتھ اور شاہ زیب کے ساتھ کیا بیتی ؟
یقینا ً آپ یہی سوچ رہے ہوں گے ۔۔۔۔ہو ا یہ کہ شاہ زیب کے کسی نادان دوست نے فوزی کا واٹس اپ نمبر ہیک کر لیا اور نیٹ کے ذریعے سے پورن وڈیوز اس کے موبائل میں موجود تمام نمبروں پر بھیج دیں ۔۔۔۔ان میں بہت سے نمبر شاہ زیب کے دوستو ں کے بھی موجود تھے جس سے یہ وڈیو شاہ زیب کے دوستوں کے پاس بھی پہنچ گئی اور شاہ زیب کے دوستو ں نے نا صرف شاہ زیب کا مذاق اڑایا بلکہ اسے نا مرد تک کہہ دیا ۔۔۔۔۔۔
واپسی پر جو کچھ ہوا وہ آپ نے پڑھ لیا ۔

شاہ زیب خود کشی کر نے جا رہا تھا کہ اسے اس کے دوست نے بتایا کہ یہ مذاق ان سب نے مل کر کیا تھا بھابھی کا کوئی قصور نہیں ۔
بعد میں جب شاہ زیب کو حقیقت معلوم ہوئی تو تیر کمان سے نکل چکا تھا ۔۔۔۔
شاہ زیب مجھ سے آج بھی گڑ گڑا کر معافی مانگتا ہے پر اب میں ایسے شخص کے ساتھ رہ نہیں سکتی جس نے مجھ سے صفائی بھی طلب نہیں کی اپنا فیصلہ سُنایا اور چل دیا ۔

قرآن نے یہی تو بیان کیا نا!!!!!!
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَاۗءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوْٓا حجرات ۶
اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو

#آپ سے صرف یہ کہنا ہے
 اہلیہ کا نمبر کسی کو نہیں دیجیے کہیں کوئی نفسیاتی مریض آپ کا یا آپ کی اہلیہ کا نمبر ہیک کر کے کوئی اس طرح کی شرارت کرے
 اپنے موبائل میں اخلاقیات سے گری ہوئی کسی قسم کی کوئی وڈیوز محفوظ نہ کیجیے بعض اوقات اس قسم کی وڈیوز بچے انجانے میں شئیر کر دیتے ہیں یا کہیں سے آئی ہوئی وڈیو گیلری میں موجود ہو ں یہ آپ کے لیے رسوائی کا باعث ہو سکتا ہے ۔
 بچوں کو موبائل نہیں دیجیے ،بسا اوقات خاندانی دشمنی میں مبتلا چند شیطان بچوں کو استعمال کر لیتے ہیں ۔
 ایسے تمام گروپ جہا ں اس قسم کی وڈیوز موجود ہوں یا اس مزاج کے لوگ موجود ہوں ان گروپ سے فی الفور نکل جائیے ۔
 اگر آپ کے موبائل پر اس قسم کی کوئی وڈیوز کسی معزز آدمی کی طرف سے آجائے تو اس سے حسن ظن رکھیے ممکن ہے کسی نے اس کے موبائل کو ہیک کر کے یہ کیا ہو ۔۔۔۔آفس میں چارجنگ کے لیے رکھا ہو،یا رکھ کر کہیں بھول گئے ہوں اور کسی نے اس قسم کی رذیل شرارت کر دی ہو ۔۔۔۔۔
 اپنے موبائل فون پر پاسورڈ لگا کر رکھیے ۔
 پورن سائیٹ پر ہرگز نہ جائیے ۔
 نیک دوستوں کی صحبت اختیار کیجیے برے دوستوں سے جتنی جلدی ممکن ہو فاصلے اختیار کر لیجیے ۔
 اس طرح کی صورتِ حال اگر آپ کے دوستوں میں ہو جائے تو بجائے دوست کا مذاق اڑانے کے اسے اسی طرح بتائیے کہ اس طرح موبائل ہیک ہو جاتا ہے اور اس طرح وڈیوز نیٹ کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں لہذا پہلی فرصت میں اپنا واٹس اپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیجیے اور نیا اکاؤنٹ بنائیے تاکہ وہ آپ کی سم سے تصدیق ہو جائے ۔
 آپ کا گھٹیا قسم کاطنز اور مذاق دوسرے کی زندگی کو اذیت ناک بنا سکتا ہے ۔

ہر شخص کی طبیعت و مزاج مختلف ہے اس طرح کی صورت حال میں ہر شخص مختلف رد عمل دیے سکتا ہے اس لیے آپ سے درخواست ہے اس پیغام کولازمی شئیر کیجیے شاید آپ کا یہ پیغام کسی فوزی کےگھر کو تباہ ہو نے سے بچا لے ۔

دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں.

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top