Education

گناہوں کے مرض سے چھٹکارا ضرور پڑھیں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

شبلی رحمتہ اللہ علیہ نے ایک حکیم سے کہا: مجھے گناہوں کا مرض ہے، اگر اس کی دوا بھی آپ کے پاس ہوتو عنایت کیجئے. سامنے تنکے چننے والا شخص یوں گویاہوا:

’’شبلی یہاں آؤ میں اس کی دوا بتاتا ہوں:’’حیا کے پھول،صبر و شکر کے پھل،عجز ونیاز کی جڑ، غم کی کونپل، سچائی کے درخت کے پتے،ادب کی چھال، حسن اخلاق کے بیج، یہ سب لے کر ریاضت کے ہاون دستہ میں کوٹنا شروع کرو .

اور اشک پشیمانی کا عرق ان میں روز ملاتے رہو، ان سب کو دل کی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر پکاؤ،جب پک کر تیار ہوجائے تو صفا کے قلب کی صافی میں چھان لینا، اور شیریں زبان کی شکر ملا کر محبت کی تیز آنچ دینا،

جس وقت تیار ہوکر اترے تو اس کو خوف خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کر سے ٹھنڈا کر کے استعمال کرنا‘‘. شبلی رحمتہ اللہ علیہ نے نگاہ اٹھا کر دیکھا تو وہ دیوانہ غائب ہو چکا تھا..

..

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top