Education

ہر 30 سال بعد انڈے دینے والا معجزاتی پہاڑ

دنیا عجائبات اور قدرتی مناظر کا مجموعہ ہے ہر چیز احساس دلاتی ہے کہ اسے بنانے والا کوئی موجود ہے
انہی میں سے ایک چین کا انڈے دینے والا پہاڑ بھی ہے جو ہر 30 برس بعد گول اور بیضوی پتھریلے انڈے نما پتھر خارج کرتی ہیں اور ماہرین اس کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ چین کے صوبہ گیاژاؤ کے علاقے قیانان بوئی میں ایک پہاڑ موجود ہے جس کا نام چین دا یا منڈارن ہے

^
جس نے عشروں سے ماہرینِ ارضیات کو حیرت زدہ کررکھا ہے۔ اس پہاڑی کی اونچائی 9 فٹ اور لمبائی 65 فٹ ہے اور پہاڑی کی سطح پر درجنوں پتھر گول انڈوں کی شکل میں موجود ہیں۔دھیرے دھیرے یہ انڈے مزید ظاہر ہوتے ہیں یہاں تک کہ پہاڑ سے الگ ہوکر نیچے گرجاتے ہیں۔ یہاں سے قریبی دیہات کے لوگ کہتے ہیں کہ ہر 30 سال بعد یہاں مزید انڈے بنتے ہیں۔

ابتدائی اندازہ ہے کہ پوری پہاڑی سخت پتھروں پر مشتمل ہے لیکن اس کا ایک حصہ کیلشیئم کاربونیٹ کے پتھروں پر بھی مشتمل ہے جو موسمی اثرات سے گھلتے رہتے ہیں۔ پہاڑ کا یہ حصہ کیمبرین عہد سے تعلق رکھتا ہے جو 50 کروڑ سال قدیم ہے۔ تاہم ماہرین اب بھی گول پتھروں کا معمہ حل نہیں کرسکے ہیں۔نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیججیے

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top