Facebook

آپ کے گھر میں موجود وہ چیز جو پرفیوم لگانے سے قبل لگالیں گے تو آپ کے جسم سے سارا دن خوشبو آتی رہے گی

کیاہی اچھا ہو کہ دن کےا آغازمیں ہم جو پرفیوم لگاتے ہیں اس کی خوشبوسارادن جسم سے آتی رہے،اگر آپ یہ خواہش رکھتے ہیں تو ویزلین کا استعمال کریں.اپنی کلائی پر خوشبو لگانے سے قبل اس پر تھوڑی سی پٹرولیم جیلی لگالیں اور پھر خوشبو چھڑکیں،اسکی وجہ سے سارا دن اس پرفیوم کی خوشبو آتی رہے گی. پٹرولیم جیلی کے دیگر فوائد بھی

ہیں،آئیے آپ کو بتاتے ہیں.شیوکرنے سے قبل جلدپر تھوڑی سی ویزلین لگالیں،آپ کی جِلد پر بلیڈ بہت آسانی سے پھرے گا.اگر آپ کی آنکھوں اور چہرے پر گہرا میک اپ ہوتوویزلین کی وجہ سے اسے آسانی سے اتارا جاسکتا ہے. اگر جوتا تنگ ہواور پہن کر چھالا بننے کا خطرہ ہوتو اسے پہننے سے قبل تھوڑی سی ویزلین پاؤں پر لگانے سے چھالے نہیں بنیں گے.ناخنوں سے تیل پالش اتارنے کے

لئے ویزلین،ٹوتھ پیٹ اور لیموں کے رس کومکس کریں اور اس سے ریموور کاکام لیتے ہوئے ناخن نیل پالش سے صاف کرلیں.برش کرنے کے بعد اپنے دانتوںپر ویزلین لگالیں،وہ چمکدار ہوجائیں گے.

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top