Facebook

ایڈز کیسے شکار کرتا ہے اور علامات کیا ہیں؟ اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

ایڈز ایسا مہلک اور جان لیوا مرض ہے جس کا اب تک علاج دریافت نہیں کیا جاسکا۔

1981 میں منظرعام پر آنے والے اس مرض کے حوالے سے ہر سال یکم دسمبر کو ورلڈ ایڈز ڈے منایا جاتا ہے۔

جیسا آپ کو علم ہوگا کہ انسانی جسم میں مختلف بیماروں سے بچنے کے لیے ایک طاقتور دفاعی نظام کام کررہا ہوتا ہے اور ایڈز اسی کو ناکارہ کرتا ہے۔

ایچ آئی وی ایڈز کا علاج دریافت؟

پاکستان میں مریضوں کی تعداد
گزشتہ دنوں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ایک لاکھ 26 ہزار افراد ایڈز کے موذی مرض سے متاثر ہیں یا مجموعی آبادی کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ اس کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اس بیماری کے حوالے سے خصوصی توجہ دینی چاہیے ورنہ پورے ملک کا بجٹ بھی اس بیماری کے خاتمے کے لیے کم پڑے گا۔

ایڈز کیا ہے؟
ایڈز کا مرض ایک وائرس ایچ ائی وی کے ذریعے پھیلتا ہے جسے جسمانی مدافعتی نظام ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ جنسی بے راہ روی، ایڈز کے وائرس سے متاثرہ سرنج اور سوئیاں دوبارل استعمال کرنے، وائرس سے متاثرہ اوزار جلد میں چبھنے، جیسے ناک، کام چھیدنے والے اوزار، دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والا آلات، حجام کے آلات اور سرجری کے لیے دوران استعمال ہونے والے آلات سے کسی فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔

علامات
اس کی ابتدائی علامت معمولی زکام ہوسکتا ہے جس پر عموماً دھیان نہیں دیا جاتا، جبکہ ایڈز کا مریض مہینوں یا برسوں تک صحت مند بھی نظر آتا ہے یعنی وہ بتدریج ایڈز کا مریض بنتا ہے۔ دیگر بڑی علامات میں بہت کم وقت میں جسمانی وزن دس فیصد سے کم ہوجانا، ایک مہینے سے زیادہ اسہال رہنا، ایک مہینے سے زیادہ بخار رہنا وغیرہ۔

ایڈز سے بچا کیسے جائے؟
ہمیشہ اپنے شریک حیات تک محدود رہیں اور جنسی بے راہ روی سے بچیں، اگر انجیکشن لگوانا ہے تو ہمیشہ نئی سرنج کا استعمال کریں، خون کی منتقلی اسی صورت میں کروائیں جب ضروری ہو، جبکہ اس بات کو یقنی بنائیں کہ خون ایڈز کے وائرس سے پاک ہو۔ یہ مرض کسی مریض کے ساتھ گھومنے، ہاتھ ملانے یا کھانا کھانے سے نہیں پھیلتا، لہذا مریض سے دور بھاگنے کی ضرورت نہیں۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top