Facebook

ایک آدمی اپنی بیوی کے ساتھ دوکان میں داخل ہوا اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

یک آدمی اپنی بیوی اور بوڑھی ماں کے ساتھ دوکان میں داخل ہُوا۔ اُسکی بیوی نے اپنی پسند کی مہنگی جیولری پسند کی، جبکہ اِس دوران اسکی بوڑھی ماں اُنکے چھوٹے بچے کے ساتھ لاڈ کرنے میں مصروف تھی۔شاپنگ کے بعد آدمی نے کاونٹر والے سے پوچھا، “ٹوٹل کتنا بل بنا۔۔۔؟”بیس ہزار ایک سو ریال”آدمی نے پوچھا “یہ سو ریال کہاں سے آ ٹپکا، ہم نے تو صرف بیس ہزار ریال کی خریداری کی تھی، یہ سو ریال کس لیے۔۔۔؟”جناب! آپکے ساتھ آئی اُس بوڑھی خاتون نے بھی سو ریال کی انگوٹھی لی ہے۔۔۔!”، کاؤنٹر والے نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا۔
“کہاں ہے وہ انگوٹھی۔۔۔؟””بیٹے یہ رہی انگوٹھی۔۔۔!” بوڑھی ماں نے نہایت پیار سے انگوٹھی دیکھاتے ہوئے کہا۔اُس نے ماں سے انگوٹھی لے کر کاؤنٹر پر پھینکتے ہوئے کہا، “ماں! پتہ ہے کتنی مہنگائی ہو گئی ہے، اور آپ کو ابھی بھی سونے چاندی کی انگوٹھیاں پہننے کا شوق ہے۔۔۔!”

جب اس کی ماں نے یہ بیٹے کی ڈانٹ سنی تو وہ روتی ہُوئی گاڑی کیطرف نکل گئی۔بیوی نے کہا، “اوئے، یہ کیا کیا تم نے، ہوسکتا ہے آج کے بعد وہ ہمارے بیٹے کو نہ سنبھا لیں۔بیوی کے سمجھانے پر وہ ماں کو منانے چلا گیا، اور بولا، ” آپ چاہتی ہیں تو انگوٹھی لے لیں، کوئی ایسی بات نہیں۔۔۔!”ماں بولی، ”مجھے کسی بھی سونے چاندی کی کوئی خواہش نہیں، میں تو بس دوسرے لوگوں کی طرح عید پے خوش ہونا چاہ رہی تھی۔ اللہ تجھے معاف کرے، لیکن تم نے میری خوشی چھین لی۔۔۔!”

یہ کوئی من گھڑت کہانی یا افسانہ نہیں بلکہ سرزمین عرب پر پیش آنے والے سچے واقعے کی دُکھ بھری داستان ہے۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ وہ ماں جو اپنے بچے کے بوجھ کو نو مہینے تک اُٹھائے رہتی ہے، پھر دودھ پلانے سے دودھ چھڑانے تک اُس کی ہر چھوٹی بڑی ضرورتوں کا دھیان رکھتی ہے۔ بڑا ہوتا ہے تو اُسکی کامیابی اور لمبی عمر کی دُعائیں کرتی ہے۔
اور وہ بچہ کتنا نافرمان اور بدبخت ہوتا ہے جو شادی کے بعد بیوی کی چند دِن کی محبت پر، ماں کی کئی سالوں کی محبت کو قربان کر دیتا ہے۔ اور ماں کے ساتھ اگر کچھ تعلق رکھتا بھی ہے تو صرف اپنے مطلب کی خاطر، افسوس ہے ایسے بیٹے پر۔
خدا را! اپنی ماں کی قدر کیجئے، کیونکہ ماں ایک بار چلی جائے تو پھر کبھی نہیں ملتی۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top