Facebook

سلاخوں میں پھنسے اس بچے کو چھڑانے کیلئے باپ 2 گھنٹے کوشش کرتا رہا اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

رازیلیا(نیوز ڈیسک) ننھے بچوں کو شرارتیں ایجاد کرنےوالی مشینیں کہا جائے تو غلط نا ہو گا کیونکہ وہ ایسی ایسی شرارت کرتے ہیں کہ دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ بعض اوقات ان کی شرارتیں والدین کے لئے بڑی پریشانی کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔ ایک ایسی ہی شرارت بچے کا سر کسی تنگ جگہ پھنس جانا ہے، اور افسوس کی بات ہے کہ یہ واقعہ اکثر و بیش تر دیکھنے میں آتا رہتا ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ برازیل کے شہر ایسپیریٹو سانٹو میں پیش آیا جہاں ایک ننھے لڑکے آرتھر نے دو آہنی سلاخوں کے درمیاں اپنا سر پھنسا لیا، جہاں سے اس کا نکلنا کسی طور ممکن نہیں ہو رہاتھا۔ بچے کا والد راڈریگو یہ صورتحال دیکھ کر بے حد پریشان تھا اور اپنے بیٹے کا سر نکالنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہا تھا۔ اس موقع پر بچے کی دادی سیلیا ویڈیو بھی بنا رہی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راڈریگو اپنے بیٹے کا سر نکالنے کے لئے لوہے کی سلاخوں کو ٹیڑھا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن یہ ممکن نہیں ہو پاتا۔ اسی دوران گھر کے دوسرے افراد بھی اس کی مدد کو پہنچتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ بچے کی پریشانی بھی بڑھتی جاتی ہے اور اس کے بڑوں کو بھی سمجھ نہیں آتی کہ کیا کیا جائے۔

کیا آپ یقین کریں گے کہ ان لوگوں نے بچے کو نکالنے کی کوشش میں دو گھنٹے گزار دئیے اور کامیابی نہ ہوئی، مگر پھر اچانک ایک ایسا حل سوجھا کہ ایک لمحے میں بچہ اس مصیبت سے آزاد ہو گیا۔ خوش قسمتی سے راڈریگو نے صرف پریشان ہونے اور زور لگانے کی بجائے دماغ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور بچے کو تھوڑا سا گھما کر ایک بازو سے پکڑ کر اپنی جانب کھینچ لیا،

اور یوں وہ اسی طرح باہر آ گیا جس طرح اندر گیا تھا۔ انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کو دو لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اگرچہ یہ مضحکہ خیز ہے، لیکن بیچارے بچے کے لئے یقینا یہ تمام وقت بہت پریشانی اور خوف کی حالت میں گزرا ہو گا

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top