Facebook

ناک میں انگلی مارنا انتہائی خطرناک،تحقیق اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

ہر انسان کسی نہ کسی بری عادت میں مبتلا ہوتا ہے۔ کوئی ہر وقت انٹرنیٹ پر مصروف ہوتا ہے تو کوئی ٹی وی کا شوقین ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کو ناک میں انگلی دالنے کی عادت ہوتی ہے۔ ایسے لوگ نہ وقت دیکھتے ہیں اور نہ جگہ۔ بس ناک ہوتی ہے اور ان کی انگلی۔ اگر ناک میں انگلی مارنے کے ساتھ ناخن چبانے کی عادت بھی ساتھ ہوتو یہ سونے پر سہاگہ والی بات ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناک میں انگلی ڈالنے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہماری جلد میں خطرناک قسم کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک نارمل بات ہے لیکن اگر جلد پر کوئی زخم یا خراش آجائے تو یہ جسم کے اندر داخل ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیداہوتے ہیں۔ ان جراثیم کے جسم کے اندرداخل ہونے سے انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور انسان بیمار رہنے لگتاہے۔

جب ہم اپنی انگلی کی مدد سے ناک صاف کرتے ہیں تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ زیادہ دباﺅ لگانے سے ناک سے خون نکل آتا ہے اور انگلی کے ناخن میں موجود جراثیم ناک کے راستے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں اور ہمیں بیمار کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ پیٹ کا انفیکشن، فوڈ پوائزن اور پیچش جیسی بیماریاں ان جراثیم کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top