Facebook

حرم شریف میں پاکستانی نے وہ کام کردیا جو کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا، عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

حرم بیت اللہ شریف میں پاکستانی معتمر کی خودکشی کی ناکام کوشش، کولہے کی ہڈی ٹوٹنے پر ہسپتال داخل. عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک35سالہ پاکستانی شخص نے حرم بیت اللہ میں سیڑھیوں سے چھلانگ لگا کر

خودکشی کی ناکام کوشش کی ہے، پاکستانی شخص کی جانب سے ناکام خودکشی کی کوشش کا یہ واقعہ شاہ فہد سے موسوم حرم کے توسیعی حصے میں پیش آیا.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حرم شریف میں موجود زائرین پاکستانی شخص کو سیڑھیوں سےچھلانگ لگاتا دیکھ کردم بخود رہ گئے جبکہ اس کے آس پاس موجود زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا. خودکشی کی کوشش کرنے والے

پاکستانی شخص کو ہلال احمر کے اہلکاروں نے فوری طور پر اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق کی ہے. اس پاکستانی شخص کےنام اور پاکستان میں آبائی علاقے سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا، سعودی حکام کی جانب سے تاحال اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے.

..

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top