Facebook

حضرت عمرؓ کا کرتہ اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمرؓ نے نیا کرتہ پہنا پھر مجھ سے چھری منگوا کر فرمایا ’’اے میرے بیٹے! میرے کرتے کی آستین کو پھیلاؤ اور میری انگلیوں کے کناروں پر دونوں ہاتھ رکھ کر جو انگلیوں سے زائد کپڑا ہے اسے کاٹ دو‘‘

چنانچہ میں نے چھری سے دونوں آستنیوں کا زائد کپڑا کاٹ دیا (جوچھری سے سیدھا نہ کٹ سکا اس لئے) آستین کا کنارہ ناہموار اونچا نیچا ہو گیا. میں نے ان سے عرض کیا ’’اے ابا جان! اگر آپ اجازت دیں تو میں قینچی سے برابر کر دوں‘‘.

انہوں نے فرمایا ’’اے میرے بیٹے! ایسے ہی رہنے دو، میں نے حضورﷺ کو ایسے ہی کرتے میں دیکھا ہے‘‘. چنانچہ وہ کرتا حضرت عمرﷺ کے بدن پر اسی طرح رہا، یہاں تک کہ وہ پھٹ گیا اور میں نے کئی دفعہ اس کے دھاگے پاؤں پر گرتے ہوئے دیکھے.

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top