Facebook

حضور اقدسؐ کا حضرت علیؓ کے لیے دعا کرنا اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

ایک بوسیدہ پرانی سی چٹائی پر حضرت علیؓ لیٹے تھے، کسی شدید مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے گھر ہی میں محبوس ہو کر رہ گئے. چنانچہ آپؓ نے کمزوری کی حالت میں یہ دعا کی: اے اللہ! اگر میرا وقت اجل آ گیا ہے تو مجھے (اس مرض سے) راحت دیجئے، اور اگر ابھی موخر ہے تو (میرا مرض) دور کردیجئے.

اگر بطورِ آزمائش ہے تو مجھے صبر کی توفیق دیجئے.‘‘ نبی کریمؐ نے یہ دعا سنی تو فرمایا:

اے علیؓ تو نے کیا کہا تھا؟ (دہراؤ) حضرت علیؓ نے دعا دوبارہ دہرائی تو نبی اکرمؐ نے ہاتھ اٹھائے اور یوں دعا فرمائی:’’اللّٰھم اشفہ‘‘’’اے اللہ اس کو شفا دے.‘‘ حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریمؐ کی دعا کے بعد مجھے وہ تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی.

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top