Islam

نا ممکن کوممکن بنانے میں مددگار ایک ایسی دعا جو انسان کو بے خوف بنادیتی ہے اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

خوف اور پریشانی انسان کو پست کردیتی ہے ،طاقتور ہوتے ہوئے بھی انسان حق کے لئے آگے بڑھتا ہے تو ناکام ہوجاتا ہے .گویا خوف اور دشمن کی طاقت بسا اوقات انسان کو زیر کرلیتی ہے .

طاغوتی دنیا اسکی راہ میں حائل ہوجاتی ہے تو ایسے میں اللہ و رحمٰن کی نصرت ہی انسان کی مدد کرکے تو وہ مصائب سے نکل پاتا ہے . سوچئے ایسے حالات درپیش ہوں تو ایک کمزور انسان کا تو برا حال ہوسکتا ہے.

زندگی میں جہد مسلسل کے ساتھ آگے بڑھنے اور کامیابیوں کا جھنڈا گاڑھنے کے لئے یہ دعا پڑھتے رہنے والے اللہ کی برکات اور فضل حاصل کرتے ہیں .دعا یہ ہے ’’رب ادخلنی مدخل صدق وآخرجنی مخرج صدق واجعل لی من لدنک سلطانا نصیرا‘‘ ( اور اپنے ہاں سے مجھے ایک قوت عطا فرما جو مددگار ثابت ہو ) اس دعا کے بارے میں حضرت امام صادقؓ کا فرمان ہے ’’ تم جب کسی ایسی جگہ میں داخل ہو جہاں پر تمہیں خوف ہو تو اس آیت کی تلاوت کرو ‘‘

مفسرین نے اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے کہ فتح مکہ کے دن جب پیغمبر اسلامﷺ نے مکہ میں داخل ہونے کا ارادہ کیا تو یہ آیت نازل ہوگئی اور اللہ نے فرمایا ’’ اے محمد تم اس آیت کی تلاوت کرکے داخل ہوجاؤ‘‘ ابن عباسؓ اس آیت کے بارے میں کہتے ہیں

’’ خدا کی قسم اللہ تعالی نے حضورﷺ کی دعا قبول فرمائی اور علی بن ابی طالبؓ کو رسول ﷺ کے لئے عطا کیا جنہوں نے دشمنوں کے خلاف حضور ﷺ کی مدد کی ‘‘ نصرت اور غلبہ چاہے ظاہری ہو مخفی دنیا پر کرنا ہو اس آیت مبارکہ کا وظیفہ کرنے والوں کے مقاصد پورے ہوں گے.

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top