Islam

ایک لڑکے کی افسوس ناک کہانی کاش میں بھی بیٹی ہوتی معلوماتی تحریر ۔۔۔۔ ضرور پڑھئیے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں

رات تین بجے کا وقت ، گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے اور بجلی چلی گئی ، بمشکل خود کو بستر سے اترنے پر آمادہ کیا . موبائل کی ٹارچ جلائی اور جنریٹر آن کرنے چلا گیا ، سٹور سے پٹرول کی بوتل لی اور جنریٹر میں انڈیل دی . ایک دو تین غرض کوئی آٹھ دس کک مارنے کے بعد بھی جنریٹر کی موٹر میں ذرا جنبش نا ہوئی ، کراچی میں جب ہوا رک جاۓ تو رات میں حبس لو سے بدتر ہوجاتا لہٰذا کچھ ہی منٹ میں پسینے میں شرابور ہو چکا تھا . اتنے میں میری جنریٹر کے ساتھ ہونے والی دھینگا مشتی کی آوازیں سن کر ابو جی بھی جاگ گئے ، ابو نے استفسار کیا کہ کیا ماجرا ہے ؟ پتا نہیں ابو جی کیا ہوگیا ہے اسے ، چل ہی نہیں رہا …”پٹرول ڈالا “جی ابو جی پوری بوتل ڈالی ہے ..” ہمممم یہ بوتل ڈالی ؟ “جی ابو جی” پٹرول ڈالنے سے پہلے سونگھا تھا ؟ “کیا ہوگیا یار پٹرول کون سونگھتا ہے ؟ سٹور میں ہوتی ہی صرف پٹرول کی بوتل ہے ..
” اوہو ویسے ہی چیک کرنا اچھی بات ہوتی ہے نا .. (بوتل ناک کے پاس لے جاکر سونگھتے ہوئے ) اوئے نالائق یہ تو نے پانی کی بوتل جنریٹر میں ڈال دی ؟”

ہیں ؟؟؟؟؟ پانی کی بوتل ؟ یہ کیسے؟ سٹور میں تو ہوتی ہی صرف پٹرول کی بوتل ہے .. یہ پانی کی بوتل کس نے وہاں رکھی ؟ ( میں غصہ میں کھولتے ہوئے )” میں نے رکھی تھی وہاں ، پٹرول کی ہٹا ڈی تھی کہ کہیں کوئی بچہ نا پی جاۓ پانی سمجھ کر ، تجھے اتنی بھی عقل نہیں کہ بندہ پہلے سونگھ ہی لے ؟ دماغ کہاں ہوتا ہے تیرا؟ “یار ابو کونسا بچہ سٹور میں جاکر پٹرول کی بوتل کو منہ لگاۓ گا ؟ اور آپکا کام تھا مجھے بتاتے تو سہی ، روز میں ہی پٹرول ڈالتا ہوں نا ؟ جگہ بھی ایک ہی ہے آپ نے کیوں چینج کی جگہ اور مجھے بتایا کیوں نہیں ؟” دل تو کرتا ہے نا تجھے ایک لگاؤں تیرا دماغ درست ہوجاۓ ، کوئی کام ٹھیک سے نہیں کر پاتے ، پانی کی بوتل جنریٹر میں ڈال دی اور بوتل سونگھی تک بھی نہیں ؟ ( ابو اپنی غلطی ماننے کے بجائے مجھ پر بھرپور چڑھائی کر چکے تھے )سوری ابو جی غلطی ہوگئی ، آئندہ ہر کام سونگھ کر کروں گا ( حق پر ہونے کے باوجود غلطی ماننے میں ہی عافیت تھی وگر نہ گرمی کا غصہ مجھ پر ہی نکلتا )

دوسرا منظر =======اوئے جانی یہ روٹی کس نے پکائی ہے آج ؟ ( ابو جی غصہ میں )پتہ نہیں ابو جی …” یار ابھی تک ڈھنگ سے روٹی بنانا نہیں آئی ، یہ دیکھ اتنی موٹی کوئی روٹی ہوتی ہے ؟ آدھی کچی اور آدھی جلی ہوئی . ایک تو پہلے ہی میرا بی پی ہائی اوپر سے ..
اندر آنا (ابو جی امی کو آواز دیتے ہوئے )کیا ہوا ابو جی ؟ ( امی کے بجاۓ چھوٹی بہن کمرے میں داخل ہوئی )”بیٹا روٹی کس نے پکائی ہے ؟ “میں نے پکائی ہے ، نہیں اچھی بنی نا ؟؟ ( بہن افسردہ ہوتے ہوئے)”ارے نہیں بیٹا بہت اچھی بنی ہے ، ہم جب گاؤں میں تھے تب تندور پر ایسی روٹیاں پکا کرتی تھیں ، مزہ آگیا ، شاباش میرا بچہ . اپنی امی کو بھی ایسی ہی بنانا سکھا دو نا .. “ٹھیک ہے ابو جی ( بہن خوش ہوتے ہوئے واپس چلی گئی )اور میں ابو جی کو وہی روٹی سکوں سے کھاتے ہوئے دیکھ کر سوچنے لگا کہ کہاں ہیں وہ ڈراموں فلموں والے گھر جہاں بیٹے کو سونے کی پلیٹ میں کھلایا جاتا ہے ؟ یہاں تو اپنی مٹی ہی پلید ہوئی پڑی . دل سے بے اختیار نکل پڑا کہ ” کاش میں بیٹی ہی ہوتا ، بیٹا ہو کر تو ناس ہی بجی پڑی

اوئے جانی یہ روٹی کس نے پکائی ہے آج ؟ ( ابو جی غصہ میں )پتہ نہیں ابو جی …” یار ابھی تک ڈھنگ سے روٹی بنانا نہیں آئی ، یہ دیکھ اتنی موٹی کوئی روٹی ہوتی ہے ؟ آدھی کچی اور آدھی جلی ہوئی . ایک تو پہلے ہی میرا بی پی ہائی اوپر سے ..اندر آنا (ابو جی امی کو آواز دیتے ہوئے )کیا ہوا ابو جی ؟ ( امی کے بجاۓ چھوٹی بہن کمرے میں داخل ہوئی )”بیٹا روٹی کس نے پکائی ہے ؟
“میں نے پکائی ہے ، نہیں اچھی بنی نا ؟؟ ( بہن افسردہ ہوتے ہوئے)”ارے نہیں بیٹا بہت اچھی بنی ہے ، ہم جب گاؤں میں تھے تب تندور پر ایسی روٹیاں پکا کرتی تھیں ، مزہ آگیا ، شاباش میرا بچہ . اپنی امی کو بھی ایسی ہی بنانا سکھا دو نا .. “ٹھیک ہے ابو جی ( بہن خوش ہوتے ہوئے واپس چلی گئی )اور میں ابو جی کو وہی روٹی سکوں سے کھاتے ہوئے دیکھ کر سوچنے لگا۔

کہ کہاں ہیں وہ ڈراموں فلموں والے گھر جہاں بیٹے کو سونے کی پلیٹ میں کھلایا جاتا ہے ؟ یہاں تو اپنی مٹی ہی پلید ہوئی پڑی . دل سے بے اختیار نکل پڑا کہ ” کاش میں بیٹی ہی ہوتا ،

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top