Pakistan news

ان الفاظ کا ورد روزی میں‌برکت پیدا کرتا ہے

اچھے خاصے کمانے والے افراد سے جب ان کی معاشی حالت کا پوچھا جائے تو جواب میں‌ اکثر اس باتکا شکوہ کرتے ہیں‌کہ اخراجات پورے نہیں‌ہوتے اور آمدن میں‌سے کچھ بچتا نہیں‌. اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہے جس میں‌سب سے اہم وجہ مال میں‌حرام کی آمیزش کا ہونا ہے . اس کے علاوہ اور بھی وجوہات ہو سکتی ہے جیسے کسی کی طرف سے بندش ہو جائے تو انسان کے گھریلو حالات خراب ہو جاتے ہیں‌بیماریاں‌آجاتی ہیں‌ . ایسے لوگوں‌کے لئے ایک علاج تو یہ ہے کہ حرام مال سے بچے اور بقدر استطاعت صدقہ دیا کریں‌.

اس کے لئے ان لوگوں کے ایک روحانی عمل ہے جو کہ بہت مجرب ہے اور ا س کے پڑھنے والوں کو اس کے فوائد سے انکار ممکن نہیں‌. اس عمل سےمال میں‌برکت ہوگی اوراخراجات کے بعد بھی مال بچے گا .
جودکاندار اور تاجر دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یاغنی پڑھے گا تو انشاء اللہ کاروبار میں برکت ہوگی اور کبھی نقصان نہ ہوگا۔جمعرات کے دن یا جمعہ کی رات میں انیس ہزار مرتبہ اس اسم پاک کا ورد کرنا اور ہمیشہ اس عمل کو جاری رکھنا انسان کو غیب سے تونگر اور دولت والا بنا دیتا ہے ۔ یہ بڑا مجرب عمل ہے
کیٹاگری میں : مذہبی

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top